وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ حکم میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، تفتیش اور تحقیقات میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنا لے گا، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا، بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان میں زمین پر قبضے کا مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا، انہیں اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے گرفتار کیا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ حکومت نے شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دبا پائیں گے تو یہ غلط ہے۔ امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے، کیا معیشت کی تباہی کافی نہیں تھی اب ملک کو انارکی کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں، تاکہ الیکشن نہ ہوسکیں۔ آج ہم احتجاج کریں گے اور کل کورکمیٹی کی میٹنگ کے بعد لانگ مارچ کی کال دوں گا۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago