شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، فاشسٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں، کل لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ حکومت نے شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دبا پائیں گے تو یہ غلط ہے۔
امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے، کیا معیشت کی تباہی کافی نہیں تھی اب ملک کو انارکی کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں، تاکہ الیکشن نہ ہوسکیں۔

آج ہم احتجاج کریں گے اور کل کورکمیٹی کی میٹنگ کے بعد لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے ، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام 7 بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔
ادھرتحریک انصاف کی رہنماء داکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ میری والدہ کو حکومت کی جانب سے لاپتہ کیا گیا ہے ، میری والدہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اغواء کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو لاپتہ کیا گیا ، آج میری ماں کو اس حکومت نے غیر قانونی طریقے آئینی طریقے سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا ، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی ، یہ سمجھتے ہیں عورتیں آسان ٹارگٹ ہیں ، اگر میری ماں کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔
قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے بتایا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ…

10 mins ago

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

25 mins ago

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی…

40 mins ago

کراچی، آج دسویں جماعت کے 2 شفٹوں میں 5 پرچے لیے جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا…

48 mins ago

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

51 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago