ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے سے صرف چند گھنٹے دور

ہری پور (قدرت روزنامہ) ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے سے صرف چند گھنٹے دور، ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، وارننگ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ارسا کی جانب سے ایک بار پھر پانی کی شدید قلت کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ ارسا کی جانب سے صوبوں کو خطوط لکھ کر پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
صوبوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، جس کی وجہ سے پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر جائے گا۔ ڈیم کی سطح 20 مئی کو ایک ہزار 406 فٹ تھی جبکہ 16 مئی کو ایک ہزار 414 فٹ تھی۔سکردو میں درجہ حرارت غیر متوقع ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، جو جمعرات کو27 ڈگری سیلسیس سے گر کر گزشتہ روز 21 ڈگری پر آگیا، اس کمی نے ارسا کو تازہ صورتحال پر صوبوں کے لیے الرٹ جاری کرنے پر مجبور کیا۔

ڈیم 22 فروری سے یکم مئی تک ڈیڈ لیول پر رہا جب فروری میں اس کی 2 سرنگوں کی مرمت کے دوران اس کے ذخیرے ختم ہو گئے، اب ارسا کی دستاویز کے مطابق واپڈا نے اپنے ڈیڈ لیول کے نشان کو 1.398 فٹ پر کر لیا ہے، محکمہ آبپاشی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تربیلا میں ڈیڈ لیول کو اوپر کرنا صورتحال کو مزید تشویشناک بناتا ہے۔ارسا کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ رم اسٹیشنز پر پانی کی آمد میں ایک اور کمی اگلے 24 سے 45 گھنٹوں میں ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گی کیونکہ تربیلا ایک بار پھر ڈیڈ لیول (ایک ہزار 398 فٹ) کو چھو سکتا ہے۔
ارسا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں گذشتہ تین سے چار روز کے دوران پانی کی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے لیکن اس کے باوجود دریائے سندھ میں پانی کی مجموعی طور پر 53 فیصد کمی برقرار ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کی سطح میں کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہواہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59260 کیوسک اور اخراج 54448 کیوسک ،سکھر بیراج پرپانی کی آمد 44031اور اخراج 16511 کیوسک ،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5630 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago