راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی۔راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹرسائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دئیے ہیں۔
اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔کسی بھی ناخشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجودہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کے گھروں پر چھاپوں سے ن لیگ کا چہرہ پھر عیاں ہوگیا۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہ اکہ پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے اس کی یہ فاشست فطرت ظاہر ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ ، پی پی پی اور جے یو آئی کے مارچ نہیں روکے نہ کریک ڈاون کیا تھا جبکہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن ان کے ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ پنجاب اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق ،سعدیہ سہیل،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون ،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سینیررہنما صدیق مہر سمیت کئی دیگر رہنماوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

16 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

1 hour ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

2 hours ago

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

3 hours ago