حکومت نے پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کیا، بابر اعوان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ حکومت امپورٹڈ ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انہوں نے پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے خوف سے پورے ملک کو جیل کیں تبدیل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو حراساں کیا گیا، ربڑ کی گولیوں سے لوگوں کو زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کیا گیا، عمرایوب پر تشدد کیا گیا ان کے جسم پر تیس زخم واضح ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ حکومت میں مظاہروں میں لاتعداد افراد کو لاپتہ کردیا گیا اور اس ظلم کو تحریک انصاف کبھی نہیں بھولے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کے حالات تھے وہ فلسطین کی منظر کشی تھی، کارکنوں پر ٹنوں کے حساب سے شیل پھینکے گئے۔