ملک کے حالات بہتر ہوں تو پھر شادی کا سوچوں گی، رابعہ بٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور ٹی وی اداکارہ رابعہ بٹ نے بالآخر اپنی شادی کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ہمیشہ رابعہ بٹ سے مداح یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ کب شادی کر رہی ہیں۔
رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ ذرا ملک کے حالات ٹھیک ہوں تو میں بھی ذرا سوچوں پھر شادی کا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


حال ہی میں سوشل میڈیا پر رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں بھی زیر گردش تھی۔رابعہ بٹ نے دلہن بنے اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے مزید شادی کی تصویریں شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی۔
رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)


واضح رہےکہ سوشل میڈیا پر 37 سالہ ماڈل کے حوالے سے شادی کی یہ افواہیں بےبنیاد نکلی، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ، وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔