وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! حکومت نے بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت بجلی سبسڈی ختم کرنے کے مشن پر گامزن ، گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں کی کا پلان تیر کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق غیر مستحق بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں چالیس فیصد کمی کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ تقریبا57ارب روپے کی بچت ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر مستحق صارفین کو سالانہ تقریبا 142 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے سبسڈی اصلاحات کا عمل تین مراحل میں مکمل کرنے کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف اسٹریکچرکی تشکیل نو کرنے اورماہانہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے نئی کیٹیگری بنانے کی تجویز دی گئی ہے

مسلسل چھ ماہ تک دو سو یونٹ والے صارفین کو بجلی مہنگی ہونے سے محفوظ رکھنے اور غیر مستحق صارفین کیلئے نیٹ سبسڈی میں بتدریج کمی کی بھی تجویز ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی میں کمی سے گردشی قرضے کے بہائو میں کمی آئیگی ، اخراجات میں کمی او رمالی گنجائش میںاضافہ ہوگا جبکہ سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک محدود کیاجائیگا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر مستحق صارفین سے سابقہ سلیب کافائدہ بھی واپس لیاجائیگا جبکہ غیر مستحق صارفین کیلئے سبسڈی مرحلہ وار پانچ سال میں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

10 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

17 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

20 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

34 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

46 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago