لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا .
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا .
ایڈشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دیئے . فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا اور مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے .
انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر نے مجھے اور دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے . فواد چودھری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں ڈالا جائے .