اداکارہ کبریٰ خان شدید تنقید کا شکار، تصویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تصویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


اس سے قبل انسٹاگرام پر جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکارہ کو دلہن کے روپ میں سجے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں اداکارہ مہرون رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ لوگوں نے انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید اور برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے آغاز میں میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے مجھ پر بہت تنقید کی اور میرا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ لندن اپنے گھر گئیں تھیں تب انھیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ خدشات تھے اور انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر سمجھا تھا۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کے بعد کینسر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور میری 2 سرجریز بھی ہوئیں تھیں۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ سرجریز کامیاب رہی لیکن اس کے بعد میں ناساز طبعیت کے باعث اپنے بڑھتے وزن پر توجہ نہیں دے سکی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور موٹی بھی نہیں ہوں۔