عمران خان کا احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 6 دن مکمل ہونے پر احتجاج کی تاریخ دوں گا۔ میری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پہلے حکومت الیکشن کی تاریخ دے پھر بات آگے بڑھے گی۔ عمران خان نے احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں توقع نہیں تھی کہ حکومت اس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کرے گی۔کور کمیٹی میں جائزہ لے رہے ہیں۔مارچ کے دوران کیا کچھ ہوا۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ چھ دن کے مہلت کے بعد قوم کو باہر نکالوں گا۔ کارکنوں کو عمران خان نے6 روز میں احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں اگر انہوں نے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو میں پھر سے نکلوں گا اور اب ہم تیاری کر کے نکلیں گے ہم اس وقت جب نکلے تو ہماری کوئی تیاری نہیں تھی پولیس کے تماشے دیکھ کر ہمارے لوگ غصے میں تھے. عمران خان نے کہا کہ ہمیں سرینگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی تھی اس لیے ہم نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک پر جمع ہونے کا کہا تھا کیونکہ ہم نے اپنے کارکنان کو کہیں تو جمع کرنا تھا تاہم ہمیں ڈی چوک پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں تھیں. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنان کا جذبہ 20 گھنٹے دیکھتا رہا جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اسلام آباد میں تو عام لوگ گھروں سے نکلے ہوئے تھے جن پر انتظامیہ کی جانب سے شیلنگ کی گئی شیلنگ کے باوجود لوگ آتے گئے اور خواتین بھی کھڑی رہیں عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں پوچھا ہے کہ کیا ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے کہ نہیں وہ بھی ان چوروں کے خلاف اسمبلیوں میں اس وقت ہونے والا ڈرامہ غیر قانونی ہے.

Recent Posts

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

8 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

9 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

14 mins ago

سویلینز کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل: 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، حکم نامہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر…

24 mins ago

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں…

30 mins ago

بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر…

33 mins ago