نیشنل ایکشن پلان خطرات کے مقابلہ کیلئے کافی و شافی نسخہ ہے،شہبازشریف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جارہے ہیں ،یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر توانائیاں مرکوز کرنےکا ہے اورنیشنل ایکشن پلان خطرات سے مقابلے کیلئے کافی و شافی نسخہ ہے ۔

قبل ازیں اپنے ایک اور ٹوئٹ میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حالات واقعات کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ازسرنو غور کرنا ہوگا۔قائد حزبِ اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔