حکومت اسرائیل کو تسلیم، بھارت سے سمجھوتا کرکے کشمیریوں کو بیچے گی، عمران خان کاحیران کن دعویٰ

چارسدہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم، بھارت سے سمجھوتا کرکے کشمیریوں کو بیچے گی، کسی صورت چوروں اور امریکیوں کی غلامی قبول نہیں کریں گے،ہماری تیاریاں جاری ہیں ، ہم دوبارہ آئیں گے ،حق نہ دیا گیا تو چھینیں گے،جس نے ہمارے اوپر تشدد کیا،

ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اس بار نہ شریف خاندان بچے گا نہ رانا ثناء اللہ آپ بچیں گے، اور نہ ہی تشدد کرنے والے بچیں گے،شہباز شریف، حمزہ شہباز رانا ثناء اللہ کو جیلوں میں ڈلوائیں گے۔ اتوار کو یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک تصویرآئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرئیل گیا ہے، جس میں ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار بھی شامل ہے۔عمران خان نے کہاکہ یہ حکومت کشمیریوں کی قربانی کو بیچے گی، بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتا کرے گی۔نہوں نے کہا کہ جب امریکیوں کے غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا۔عمران خان نے کہاکہ 22 کروڑ غیرت مند، باشعور قوم کو غلام بنانے جارہے ہیں اس لیے آپ سب تیاری کریں، میں تیاری کررہا ہوں، قوم کرپٹ چور، جو ہم پر مسط کیے گیے ہیں،ان کے خلاف نکلے گی۔انہوںنے کہاکہ امریکیوں کی چوروں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ہم کسی صورت ان چورں اور ان امریکیوں کی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے نکلے ہوئے ہیں، اوراللہ نے کہا ہے کہ جب آزادی کیلئے قوم کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہے، اسی لئے مردان سے اور لاہور سے جو کارکن شہید ہوئے، ان کا بڑا اونچا رتبہ ہے وہ آزادی کے لیے نکلے تھے۔انہوںنے کہاکہ جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا،میں پوری قوم کو تیار کررہا ہوں، اب جو کال دوں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔

سپریم کورٹ نہ کہا تھا کہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ پْرامن احتجاج کریں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ، جوتے پالش کرنے والے شہباز شریف اور ان کے کرپٹ بیٹے حمزہ شریف کان کھول کر سن لو، جو ظلم کیا قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی، اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈلوائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیر کو خیبرپختونخوا میں وکیلوں سے ملوں گا،

ان لوگوں کے خلاف کیس کریں گے، مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو پکڑا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر 72 سالہ یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح شیلنگ کی، وہ کوئی اپنے ملک کے شہریوں پر استعمال نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی رکاؤٹ آزادی مارچ کے سامنے نہیں آئے گی، پہلے ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا جمہوری حق دیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ ہم کبھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھینیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کیا کیا، پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی کیونکہ ان کو آئی ایم ایف سے حکم ملا، اور آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل لینے کا معاہدہ ختم کیا،

بھارت روس سے سستا تیل منگوا کر پاکستانی 25 روپے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کی، بھارت آزاد ہے ہم غلام ہیں، ہم ان غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلانے کے باوجود عورتیں، فیملی، بچے، ڈی چوک، فیصل آباد، چھوٹے شہروں، لاہور، کراچی، راولپنڈی میں نکلے،

اس سے انہیں پتا چل جانا چاہیے کہ یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس باری پاکستان کا نوجوان نکلے گا، ہم نے اب سب دیکھ لیا ہے، پولیس آفیسر، سی سی پی اور ڈی جی آپریشنز، لاہور،

راولپنڈی، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد جو مجرم ہے جس نے ہمارے اوپر تشدد کیا، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمہارا وقت آئے گا۔انہوںنے کہاکہ اس بار نہ شریف خاندان بچے گا نہ رانا ثناء اللہ آپ بچیں گے، اور نہ ہی تشدد کرنے والے بچیں گے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

18 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

24 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

36 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

47 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

51 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

56 mins ago