وزیراعظم کا دورہ ترکی، پی ٹی آئی رہنما نے “شوبازی” قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے شہباز شریف کے دورہ ترکی سے متعلق جاری اشتہاروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے لکھا کہ اشتہارات ایسے جیسے شہبازشریف دورہ مریخ پر کچھ ایجاد کرنے جارہا ہے؟،

یہ ایک طرف کہتے ہیں کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں ہیں ان کے پاس، دوسری طرف شہباز شریف کی تصویر لگا کر شوبازیوں پرخزانہ خالی ہورہاہے۔فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پھر قرض لےکر بوجھ عوام پرڈالا جائے گا،ساتھ ہی انہوں نے “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کا کیپشن بھی دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سے دو جون تک ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماپاکستان ترکی دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago