عمران خان نے قیمتیں کم کر کے پھنسایا تو آپ پھنسے کیوں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے قیمتیں کم کر کے اِنہیں پھنسایا ہے تو جناب آپ پھر سازش کر کے آ کر پھنسے کیوں؟
سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت پر تنقید کی اور سوال اٹھائے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں کم کر کے اِنہیں پھنسایا، تو جناب آپ پھر سازش کر کے آکر پھنسے کیوں؟ عمران خان نے تو نہیں کہا تھا کہ آپ حکومت میں آئیں اور پھنسیں۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’عمران نے تو خود ہی اگست 2023ء تک بہتر اکنامک مینیجمنٹ کرنا تھی اور مزید قیمتیں کم کرنا تھیں۔‘
سینیٹر فیصل جاوید کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’اور اگر آپ سازش سے نہ آئے ہوتے تو پھر کیا رکاوٹ تھی کہ روس سے سستا معاہدہ نہیں کیا، وہ بھی تو عمران خان ہی کر رہے تھے تو آپ اس سے عوام کے لیے فائدہ اٹھاتے، مگر آپ نے تو اپنے اور بیرونی قوتوں کے فائدے کو دیکھنا ہے عوام کے نہیں۔‘