قیامت تک خانہ کعبہ کی خدمت ان کے پاس ہے ۔۔ حرم شریف کی خدمت کرنے والے اس خاندان سے متعلق دلچسپ معلومات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کے دن قریب آتے ہی حرم شریف اور مدینہ کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
خانہ کعبہ کی زیارت کے لیے آنے والے حاجی اور عمرہ زائرین تو طواف کر کے اور دیگر اہم فرائض کو ادا کر کے رخصت ہو جاتے ہیں لیکن ایک خاندان ایسا بھی ہے جو کہ خانہ کعبہ کی حفاظت پر معمور ہے۔


خوش قسمت خاندان سمجھا جانے والا یہ خاندان قبیلہ بنو شیبہ سے تعلق رکھتا ہے، جسے سنہ 8 ہجری میں آقائے دو جہاں نے یہ اہم ذمہ داری سونپی، جاوید چوہدری ویب سائٹ کے مطابق یہ چابی ہمیشہ ہمشیہ کے لیے بنو شیبہ کے پاس رہے گی۔


حرمین شریفین کے امور کے محقق محی الدین الہاشمی کا کہنا ہے کہ تاریخ میں خانہ کعبہ کی خدمت حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل سے شروع ہوئی تھی۔ بیت اللہ کی خدمت اور امور میں جو کام انجام دیے جاتے تھے ان میں بیت اللہ کو کھولنا، بند کرنا، صاف صفائی کا خیال رکھنا، غسل دینا، غلاف چڑھانا، غلاف شہید ہونے کی صورت میں اسے درست کرنا، اور بیت اللہ کی نگرانی کرنا۔
محقق محی الدین الہاشمی کے مطابق حالیہ دور میں بنو شیبہ خاندان کے پاس خانہ کعبہ کی خدمت گزاری صرف قفل کھولنے اور بند کرنے تک محدود رہ گئی ہے۔ ہر سال ذوالحجہ کے موقع پر نیا غلاف “کسوہ” اسی خاندان کے حوالے کیا جاتا ہے، تاکہ نئے غلاف کو بیت اللہ پر ڈالا جا سکے۔


دوسری جانب العربیہ اردو کی جانب سے پبلش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قیامت تک کلید کعبہ کی خدمت روز قیامت تک ایک ہی خاندان کے سپرد کی گئی ہے۔

Recent Posts

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

7 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

11 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

18 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

20 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

29 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

32 mins ago