بھارت کی جانب سے محسن انسانیتؐ کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے بی جے پی کے رہنما کی جانب سے محسن انسانیتؐ، سرور کونین رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں انتہائی رنجیدہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماء کے بیان پر آج پوری امت کا دل اس غم سے خالی نہیں کہ ان کے عظیم پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے اپنی مذہبی انتہا پسندی اور غلط ذہنیت کی عکاسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ اور عیسائی بھی ہندو توا کے ظلم کا شکار ہیں جب سے مودی سرکار کی حکومت آئی ہے، مسلمانوں کیخلاف نفرتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور آئے روز ان پر قیامت برپا کی جاتی ہے۔ جنونی انتہا پسندوں سے مسلمان کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد بھی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے پر اربوں مسلمانوں کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تن من دھن نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہیں اگر گستاخیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو عالمی سطح پر نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں عالمی دنیا اور اسلامی ممالک سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ان نا زیبا حرکتوں پر ان کامکمل بائیکاٹ کریں۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

43 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

53 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

59 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

1 hour ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

1 hour ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago