’مجھے سفرنگ کا بہت شوق ہے‘،ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو کے چرچے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی جوڑی دنیائے کھیل میں کافی مشہور ہے ، یہ دونوں اسٹار کھلاڑی سال 2010 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہو ئے۔
ان سے متعلق خبریں مسلسل پاکستانی میڈیا پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔لوگ ہمیشہ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اس کامیاب جوڑے کو بہت پسند کرتے ہیں۔آج کل سوشل میڈیا پر ثانیہ مراز کی اردو اور انگریزی کے “سفر” پر ایک مزاحیہ ویڈیو کا خوب چرچا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محضوظ ہورہے ہیں۔
ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ جب لوگ آپ سے پوچھیں کہ ایک بچے اور 8 بیگز کے ساتھ سال میں 30 ہفتے سفر کرنا اور پروفیشنل ٹینس کھیلنا کیسا ہے؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


اس سوال کا جواب ثانیہ مرزا نے انگریزی سے ناواقف خاتون کی آواز پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے دیا اور کہاکہ مجھے سفرنگ کا بہت شوق ہے، آئی لَو ٹو سفر، میں سفر کرکر کے ہی یہاں تک پہنچی ہوں، یہ بہت لَولی ہے، مے یو آل سفر۔