اقتدار ہماری منزل نہیں، عمران خان کے جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، مولانا واسع

پشین (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو بدترین معاشی تباہی سے دو چار کیا، موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کے خاتمے اور معاشی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم اور اس میں کمی لانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہیں، حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر میں جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا جماعت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔وفاقی وزیر مولانا عبدالواسیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارلیمنٹ اور اسمبلی کے فلور پر اپنے عوام کے حقوق پر بھر پور آواز اٹھائی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اقتدار ہماری آخری منزل نہیں ہے بلکہ ہم ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اور ملک میں ائین کا دفاع قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ٓائی ایم ایف کے پاس جانے سے اچھا ہے کہ میں خود کشی کرلوں لیکن جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت 2018ء میں جارہی تھی تو ہم آئی ایم آئی کے 20 ہزار ارب ڈالر کے مقروض تھے لیکن عمران خان نے اپنے چار سال دور حکومت میں آئی ایم سے قرض لیتے ہوئے اسے پچاس ہزار ارب ڈالر تک پہچا کر ملک کو تباہی سے دو چار کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ ہوا تو انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میری حکومت کو اسٹیلبشمنٹ نے ختم کیا جب اسکی حقیقت بھی سامنے آئی تو اب ایک نیا ڈرامہ رچایا کہ میری جان کو سخت خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر ڈرامے دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے اور قوم کو گمراہ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کیئے جارہے ہیں۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

25 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

33 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

41 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

44 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

55 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago