یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔
درخواستگزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Recent Posts

ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے…

3 mins ago

سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد…

7 mins ago

کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا…

12 mins ago

پاکستانی دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسی چیز تحفے میں دیدی کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ویسے تو کافی خاص ہوتا ہے مگر اسے منفرد…

25 mins ago

اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے…

26 mins ago

کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘…

29 mins ago