اس حکومت کو گرانا ہوگا، ڈالر خودبخود گر جائے گا،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا، ڈالر خودبخود گرجائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا، ڈالر خودبخود گر جائے گا۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آج ڈالر203 پر چلا گیا ہے اب اس حکومت کوجانا ہوگا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے ملک کو درپیش مسائل کا حل ایک بار پھر نئے انتخابات قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کے تمام تر مسائل کا حل انتخابات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوری اسمبلی تحلیل کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ، پھر دیکھیں کیسے معاشی اشاریے بہتر ہوتے ہیں۔