شلپا شیٹی نے خود کو شاندار گفٹ دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنی 47ویں سالگرہ پر خود کو شاندار گفٹ دے دیا ہے، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنی سالگرہ کے دن خود کو عالی شان وینٹی وین تحفے میں دی، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یوگا ڈیک بھی موجود ہے۔
بالی ووڈ اداکار ہ نے جو وینٹی وین خود کو تحفے میں دی ہے، اُس میں بالوں کو دھونے، کچن اور یوگا ڈیک کے سیکشنز ہیں۔شلپا شیٹی جو آج اپنی 47ویں سالگرہ منارہی ہیں، زندگی کے اس بڑے دن پر اداکارہ نے خود کو سیاہ رنگ کی وینٹی وین تحفے میں دی، جو باہر اور اندر سے خوبصورت ڈیزائن پر مبنی ہے۔
اداکارہ کی ٹیم نے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس میں کچن، ہیر واش اسٹیشن اور یوگا ڈیک ہے، دراصل شلپا شیٹی فٹنس کو بہت اہمیت دیتی ہیں، اس لیے وین میں چلتے پھرتے وہ یوگا کے ذریعے خود کو تندرست و توانا رکھ سکتی ہیں۔
شلپا شیٹی اپنی فلم ’نکما‘ کی منتظر ہیں، جو 17 جون کو ریلیز ہونے والی ہے، اداکارہ فلم کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر روہت شیٹی کی پولیس فورس کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔