عامر لیاقت کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے: ریحام خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’برسوں سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے ساتھ، جو برتاؤ ہورہا تھا، اُسے دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی۔‘


اُنہوں نے کہا کہ ’ایسے رویے کی وجہ سے کوئی بھی شخص پریشان ہوسکتا ہے لیکن ٹی وی مالکان یا سیاسی جماعتوں کی طرف سے کوئی معقول فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔‘
واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔