دل کو دورے سے پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنے والا حیاتیاتی جیل تیار

مانچسٹر(قدرت روزنامہ) سائنس دانوں نے ایک ایسا بائیو ڈیگریڈ ایبل(حل پزیر) جیل تیار کیا ہے جو دل کو دورہ پڑنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو صحیح کر سکے گا۔کسی بھی چیز کے بائیو ڈیگریڈ ایبل ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ شے بیکٹیریا یا دیگر حیاتیاتی اجزا کی باعث ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک جیل تیار کیا ہے جس کو براہ راست دھڑکتے دل میں ڈالا جاسکتا ہے۔یہ جیل اندر ڈالے گئے خلیوں کو ایک جگہ رکھنے کا کام کرتا ہے تاکہ نئے ٹشو بن سکیں۔
ماضی میں جب دل بند ہونے کے خطرات کو کم کرنے کی بابت دل میں خلیوں کو ڈالا جاتا تھاتو صرف 1 فی صد خلیے اپنی جگہ پر باقی رہتے تھے۔
یہ جیل امائینو ایسڈز سے بنا ہے جس کو پیپٹائڈز کہا جاتا ہے۔ یہ وہ بنیادی عنصر ہے جو پروٹین بناتا ہے۔یہ جیل دباؤ کے اندر مائع کی طرح رہتا ہے جو اس کو دل میں ڈالنے کی بہترین شکل ہوتی ہے اور پھر یہ پیپٹائڈز دوبارہ ترتیب میں آکر اس کو ٹھوس بناتے ہیں اور اس طریقے سے خلیے اپنی جگہ پر رہتے ہیں۔
کامیاب نتائج کے لیے اندر ڈالے گئے خلیوں کو نیا ٹشو بنانے کے لیے بہتر خون کا بہاؤ اہم ہوتا ہے۔ٹیکنالوجی کی کامیابی ثابت کرنے کے لیے محققین نے یہ بتایا کہ یہ جیل دل کے عام سے ٹِشو کی نمو میں مدددے سکتا ہے۔سائنس دانوں کی جانب سے اس مرہم کو صحت مند چوہوں پر بھی آزمایاگیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

4 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

5 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

5 hours ago