ماؤتھ واش مضر بیکٹیریا کے ساتھ مفید بیکٹیریا کے بھی دشمن نکلے

سان ڈیاگو(قدرت روزنامہ) ایک دندان ساز نے خبردار کیا ہے کہ بیکٹیریا کش ماؤتھ واش ہمارے منہ کے اندر موجود خطرناک جرثوموں کے ساتھ ’صحت بخش‘ جرثوموں کو بھی ختم کر رہے ہیں . یہ جرثومے ایسے کیمیکلز بناتے ہیں جو دل اور مدافعتی نظام کے لیے اہم ہوتے ہیں .


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگوسے تعلق رکھنے والے دندان ساز اور اسکول آف ڈینٹسٹری کے بورڈ آف کونسلرز کے ممبر ڈاکٹر کامی ہوس نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں امریکی کے روزانہ استعمال میں آنے والا ماؤتھ واش جرثوموں کو مارنے میں مؤثر تو ہوسکتا ہے . لیکن خطرناک بیکٹیریا کے ساتھ ماؤتھ واش ان جرثوموں کو بھی مار دیتا ہے جو نائٹرک ایسڈ بناتے ہیں . یہ کیمیکل تب بنتا ہے جب کھانا تحلیل ہوتا ہے اور اس کا تعلق فشارِ خون اور قلبی صحت کے بہتر ہونے سے ہے .
ماضی کے چھوٹے چھوٹے مطالعوں میں ماؤتھ واش پر کڑی تنقید کی گئی ہے جن کے مطابق یہ انسانوں میں بلند فشار خون اور کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں .
لیکن ان تحقیقوں کے نتائج کی بڑے مطالعوں سے توثیق کی جانی ابھی باقی ہے . فی الحال طبی میدان میں اس بات پر اجماع ہے کہ یہ محفوظ ہوتے ہیں اور سانس کی بو کو بہتر کرنے اور پلیک کو ہٹانے میں مؤثر ہوتے ہیں .
امیریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان ماؤتھ واشز کو دانتوں میں خلال اور برش کرنے کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیئے جبکہ اس کا استعمال دو بار سے زیادہ نہیں کیا جانا چاہیئے اور چھ برس کی عمر سے زیادہ کے افراد اس کا استعمال کریں .
ہوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ماؤتھ واش سخت ترین بیکٹریا کے علاوہ سب کو ختم کردیتے ہیں . باقی رہنے والے بیکٹریا منہ کو پھر اپنی آماجگاہ بناتے ہیں ان جرثوموں کے قطع نظر جو ان کو روک کر رکھتے ہیں .
ماؤتھ واش سے مرنے والے بیکٹیریا میں ایک ایسا بیکٹیریا ہوتا ہے جو نائٹرک ایسڈ بناتا ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق فشارخون کے بہتر ہونے سے ہے .
2013 کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب لوگوں نے ماؤتھ واش استعمال کیا تو ان کا فشارِ خون بڑھ گیا کیوں کہ وہ مخصوص بیکٹیریا بھی ماؤتھ واش کی وجہ سے مر گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں