سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل نمائندگی پر پاکستان نے حمایت نہیں کی، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی پر پاکستانی حمایت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی ارکان کی طرف سے گستاخانہ بیانات پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور کئی ممالک نے بھارت سے عوامی سطح پر معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اقدامات طویل عرصے سے جاری ہیں۔ امریکا کی جانب سے بھی دنیا میں مذہبی آزادی پر مبنی رپورٹ میں دہرے معیار ہیں۔ بھارت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ارکان کو کٹہرے میں لائے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی سے معلق کوئی بات نہیں ہوئی، تاہم پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔
روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سستے تیل کی خریداری کے لیے ماسکو میں سفارتخانے اور یہاں روسی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ہم ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جن میں ایک نوجوان طالب علم بھی تھا ۔ بھارت کشمیر میں مظالم بند کر کے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ استصواب رائے کرائے۔
ترجمان نے کہا کہ حنا ربانی کھر کی زیر صدارت نیشنل کمیٹی برائے ایف اے ٹی ایف کام کر رہی ہے۔ بھارت کے مختلف حصوں میں جوہری مواد پکڑا جانا غیر معمولی اور ایٹمی پروگرام پر سوالات کو جنم دیتا ہے۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو مقدس مقام پر سوشل میڈیا کے استعمال پر تین برس قید اور دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا ہوئی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

43 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago