بلوچستان: پری مون سون بارشیں کل سے جاری

پشین (قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان میں کل سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ایران سے گرد آلود ہوائیں شمال اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہوئیں، جو پری مون سون بارشوں کا سبب بنیں۔
پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، نوشکی اور دالبندین ان گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہے، جن کے باعث مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں۔
بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بارکھان، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبی میں بارش ہوئی، ان گرم اضلاع میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
آج بعد دوپہر بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع
پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی اضلاع میں آج بعد دوپہر بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے باعث متوقع سیلابی ریلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کا شدت کے ساتھ سلسلہ 17 جون کو شروع ہونے کا امکان ہے، ان بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہونے کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس…

1 min ago

وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے…

5 mins ago

پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے…

10 mins ago

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری…

18 mins ago

لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے…

29 mins ago

’مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مقدمات ختم کیے جائیں اور۔ ۔ ۔ ‘ تحریک انصاف نے شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ…

34 mins ago