” ماہانہ 60 ہزار روپے کما لیتا ہوں “ دعا زہرا اور ظہیر احمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام آ گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوںجس سے ماہانہ 60 سے 80 ہزار تک کما لیتا ہوں۔شادی کے بعد پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو پھیلایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہم آن لائن گیم پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن اس کے بعد دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔

Recent Posts

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

4 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

14 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

29 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

47 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

48 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

54 mins ago