عامر لیاقت کی جائیداد میں کون کونسی چیزیں شامل ہیں اور یہ کسے مل سکتی ہیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد یہ معاملہ بھی غور طلب ہے کہ ان کی جائیداد کا اصل وارث کون ہوگا جس حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا۔پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے گھر کو سیل کردیا گیا ہے جس کی مکمل تفتیش کے بعد ہی گھر ان کے حقیقی وارث کے حوالے کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کا انتظارکر رہی ہے، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر دوبارہ کھولا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس تاحال گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں پہنچا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی مکمل معلومات حاصل کرلی گئی ہے، جس میں ابھی تک اصل وارثوں میں ان کا بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ موجود ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ کہیں درج نہیں۔
پولیس کے مطابق دانیہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی۔ خلع کی ڈگری اور طلاق طے ہونے کے بعد ہی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اگر طلاق حتمی نہ ہوئی تو دانیہ بھی جائیداد کی وارث ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت کی جائیداد میں ان کے دو گھر جو کشمیر روڈ اور ایک کلفٹن میں واقع ہے، گاڑی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

2 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

10 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

14 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

21 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر…

33 mins ago

آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی…

56 mins ago