سونے سے بھرا تھیلا چوہا لے گیا.. چوہے کی ایسی شرارت جس نے پولیس کو بھی مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)چوہے کھانے کا سامان تو لے ہی جاتے تھے لیکن اب لاکھوں کا قیمتی سونا بھی لے جانے لگے۔ بھارت میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے بلکہ شاید پوری کہانی جان کر آپ ہنس پڑیں۔

انڈیا میں سندری نام کی ایک عورت اپنی بیٹی کی شادی کا قرض اتارنے کے لئے 10 تولہ سونا گروی رکھنے جارہی تھی۔ اسی دوران ایک بچہ کھانا مانگنے آیا جس پر سندری کی چھوٹی بیٹی نے کھانے کا تھیلا بچے کو دے دیا۔

تھیلا چوہے کے قبضے میں
مگر بینک پہنچ کر سندری کو پتہ چلا کہ انھوں نے غلطی سے سونے والا تھیلا اس بچے کو دے دیا ہے جس کے بعد سندری نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے سونے کی تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ بچے نے تھیلا سڑک پر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا تھا۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو تھیلا نہیں تھا لیکن اس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھنے سے پتہ چلا کے سونے سے بھرا وہ تھیلا ایک چوہے صاحب لے کر گٹر میں جاچکے ہیں۔ تھوڑی سی تلاش کے بعد پولیس نے تھیلا تلاش کر کے عورت کو دے دیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago