شہباز شریف الزام تراشی بند کریں اور کارکردگی بہتر بنائیں، شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف الزام تراشی بند کریں اور کارکردگی بہتر بنائیں اور عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی ٹیم کو روس جانے دیں .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سروے ان کی حکومت نے خود جاری کیا ہے ، سروے میں کہا گیا 2 سال میں جو ترقی ہوئی وہ 20 سال میں نہیں ہوئی .


شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تازہ سروے ہماری مضبوط معاشی کارکردگی کی توثیق کرتا ہے، لہذا شہبازشریف ہم پر الزام تراشی بند کریں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں .
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں روزگار کے مواقع بھی ان کے دور سےزیادہ پیدا ہوئے ، یہ ملبہ ہم پر ڈال دیتے ہیں جبکہ ہم بھی تو مہنگائی کو مینج کررہے تھے، جب یہاں 149روپے فی لیٹر تھا تو بھارت اوربنگلادیش میں 250 روپے تک تھا . سستے تیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سستے تیل کیلئے عمران خان کی صدر پیوٹن سے بات ہوئی ، شہبازشریف کی حکومت ہے یہ اپنے لوگ روس بھیجتے ، اگر یہ روس جاتے تو پیٹرول کی قیمت میں55روپے کا فرق آتا .
بجٹ سے متعلق شوکت ترین نے کہا کہ شہبازشریف ٹیم نے بوگس بجٹ دیا جس کے نمبرز بھی میچ نہیں کرتے، میں اب بھی مشورہ دے رہا ہوں کہ آپ اپنے بندے روس بھیجیں کیونکہ بھارت مسلسل ڈسکاؤنٹ لے رہا ہے اور بنگلا دیش بھی لے رہاہے . سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر خسارہ کم کرنے کی پلاننگ کی تھی ،جب سے یہ حکومت آئی ہے تب سے روپے کی قدر نیچے چلی گئی ہے، روپے کی قدرکم ہونےسے مہنگائی مزید بڑھے گی ، پچھلے ہفتے مہنگائی 24فیصد پر تھی .
انھوں نے کہا کہ لارج مینوفیکچرنگ منفی 30 فیصد پر جارہی ہے،اس میں ہمارا قصور نہیں بلکہ آپ کی تجربہ کار ٹیم کا قصور ہے .

. .

متعلقہ خبریں