شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ؛ ایک دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے مقام میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ نائیک زاہد احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید نائیک زاہد احمد چارسدہ کا رہائشی ہے۔