حالیہ بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے ملک میں سیلاب جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار متاثر ہونے سے مہنگی خوراک درآمد کرنا پڑے گی، وفاقی اور صوبائی حکام سیلاب جیسی صورتحال، مٹی کے تودے گرنے سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے انتظام اور سیلاب سے بچاؤ میں شامل مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان موثر روابط یقینی بنانا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پانی کی اہمیت جاننے اور اس قدرتی ذخیرے کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ شہر کراچی میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رم جھم کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا جس دوران درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago