ثانیہ مرزا کے بیٹے نے گریجویشن کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے گریجویشن کرلی۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا گریجویشن کوٹ پہنا ہوا ہے۔

اپنی انسٹا اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے بیٹے کی والدہ ہونے پر بہت خبر ہے‘۔ثانیہ مرزا نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’میں برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکی، اس کے لیے بہت دُکھی ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ماں ہونے کے ناطے، اس خوشی کے موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن میں شرمندہ ہوں‘۔
اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’میں بہت شُکرگزار ہوں کہ میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہتی ہے‘۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔
کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Recent Posts

عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لی

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘…

5 mins ago

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل…

19 mins ago

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا…

26 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر…

33 mins ago

دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر…

43 mins ago

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور…

46 mins ago