اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی کا بحران چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے .
ارسا کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے .
تازہ صورتِ حال کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہو گئی .
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 کیوسک ہو گئی ہے . ارسا کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہو گئی ہے .
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھنے سے سندھ میں پانی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی .