ثناء خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ تفریح کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مالدیپ (قدرت روزنامہ) بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ مالدیپ کے ساحل پر چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ثناء خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر کے ہمراہ اکثر تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس مرتبہ بھی اپنی چٹھیاں گزارنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں ہیں۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے مفتی انس اپنی اہلیہ ثناء خان کو جھولا جھلا رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے ثناء خان اور مفتی انس کی تصاویر اور ویڈیوز کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان نے مالدیپ کے ساحل پر شوہر کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصویریں جاری کی ہیں۔انہوں نے اپنی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں اور لکھا کہ ’ساحل پر آرام کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔‘سابقہ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تصویریں ان کے شوہر سید انس نے لی ہیں۔
‘یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے مالدیپ جانے کیلئے روانگی سے قبل ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا خان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ثنا خان نے لکھا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔
ثناء خان نے تین زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں جاری تفصیلی پوسٹ میں اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے وجود کے اصل مقصد پر غور کر رہی تھیں۔
