انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا . شہریوں کی بڑی تعداد بھی استقبال کے لیے ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی . ارشد ندیم ائیرپورٹ سے باہر آئے تو عوام کی جانب سے پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے . شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا . ارشد ندیم میڈل تو نا جیت سکے مگرانہوں نے قوم کا دل ضرور جیت لیا ہے . قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر کہا کہ قوم کی دعاوں کے شکر گزار ہیں . انہوں نے اچھا رزلٹ دینے کی کوشش کی . مستقبل میں ملک کے لئے میڈل لانے کی کوشش کریں گے . قومی ایتھلیٹ کا کہنا تھا جو خامیاں رہیں ان پر قابو پاکر آئندہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے . اپنی کارکردگی سےآئندہ مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے . فخر پاکستان ارشد ندیم کا آبائی علاقے میاں چنوں پہنچنے پر بھی شاندار استقبال کیا گیا . مداحوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور سیلفیاں لیتے رہے . یاد رہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی . . .
(قدرت روزنامہ) قومی ہیرو ارشد ندیم ملک کا نام روشن کر کے واپس وطن پہنچ گئے .
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ارشد ندیم کا استقبال کیا .
متعلقہ خبریں