شان مسعود بھارت کیخلاف کپتانی کریں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل تیاری کیلئے بھارتی ٹیم ڈربی شائر کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا، جس کے دوران شان مسعود ڈربی شائر کی کپتانی کریں گے۔

خیال رہے کہ شان مسعود انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محض 11 اننگز میں 47 کی اوسط سے 423 ​​رنز بنائے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران گزشتہ برس کرونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا، ٹی ٹونٹی سیریز 7، 9 اور 11 جولائی کو کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے میچز 12، 14 اور 17 جولائی کو شیڈول ہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

8 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

15 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

17 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

32 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

44 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago