’آئندہ انتخابات میں عمران خان نظر نہیں آتے‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں نئی پیش گوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں نئی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی خواب دیکھ کر پیشگوئیاں کرنے والے پی پی رہنماء نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے کیوں کہ جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا ، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی کیوں کہ جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے ، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا ، اب ان کے ساتھی بھی جولائی میں ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں ، جس میں میں بلاول بھٹو یا مسلم لیگ ن سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے جب کہ اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف نے موجودہ پنجاب حکومت سے چھٹکارے کیلئے ضمنی انتخابات پرنظریں جمالیں ، تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے 20 حلقوں کا تفصیلی جائزہ لےلیا ، اس حوالے سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسدعمر نے بتایا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے 20 حلقوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ، ان میں سے واضح اکثریت میں تحریک انصاف جیتنے کی پوزیشن میں ہے ، ان الیکشن کے بعد پنجاب کی جعلی حکومت کے دن بھی پورے ہو جائیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف دینےکیلئےکمرکس لی ، انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان اتوار کولاہور کے چار حلقوں کا دورہ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

9 mins ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

15 mins ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

31 mins ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

49 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

55 mins ago