پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی ، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کیا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے ، جہاں وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔

Recent Posts

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں…

5 mins ago

بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر…

8 mins ago

پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی…

21 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر…

27 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

33 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

52 mins ago