پال واکر کی اکلوتی بیٹی نے منگنی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور فاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریز کے ہیرو آنجہانی پال واکر کی اکلوتی بیٹی میڈو واکر نے منگنی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ میڈو واکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا، انہوں نے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن سے منگنی کی۔ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور منگنی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پال ولیم واکر 12ستمبر 1973کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meadow Walker (@meadowwalker)


2011 میں یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت پال واکر کی شہرت آسمان کو چھونے لگی اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی پے در پے فلمیں سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس کرنے لگیں۔

سال 2013میں فلم کے ساتویں حصے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ 30نومبر کو ہولی وڈ کے پردے پر چمکنے والا یہ ستارہ لاس اینجلس میں 40برس کی عمر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگیا اور اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔