اداکارہ زارا نور کا شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہزارا نور عباس نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونے پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رائل ہولوے یونیورسٹی، لندن میں بنائی گئی اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کا ایک ڈائیلاگ لکھا کہ گورو کل کی ہوائیں بدل رہی ہیں۔

زارا نور نے لکھا کہ آج کے دن شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہوئے ہیں اور میں آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں ان کی فلم محبتیں کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے محبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے ،جو کچھ میں نے صرف ٹی وی پر دیکھا تھا اسے آج اپنی آنکھوں سے حقیقت میں دیکھنا ایک بہت اچھا احساس تھا۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی گئی تھی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

6 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

14 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

26 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

29 mins ago

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

38 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

49 mins ago