ترسا دینے والا انتظار ختم، فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)ترسا دینے والا انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے، کیونکہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی آنے والی فلم “قائدِ اعظم زندہ باد” کا پہلا جوش سے بھرپور رومانوی گانا ریلیز ہوچکا ہے۔
پاکستان کے معروف ستارے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اسکرین پر ایک بار پھر ساتھ آرہے ہیں، جب کہ جوڑی اپنے بہت سے متوقع پروجیکٹ کی ریلیز سے قبل خبروں میں ہے۔
ماہرہ نے انسٹاگرام پر کی گئی تازہ ترین پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ پردے کے پیچھے کے مناظر شئیر کیے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، “کیا آپ لوٹا رے کے لیے تیار ہیں؟”

ویڈیو میں ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کو گانے کے جوشیلے پن سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔گانے کی پہلی جھلک میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس اہلکار کے طور پر تاؤ دی ہوئی مونچھوں، بھاری ڈولوں کے ساتھ نظر آئے جب کہ ماہرہ کو ایکشن مومنٹ میں دیکھا گیا۔
معروف جوڑی نے اچھی کیمسٹری کا مظاہرہ کیا ہے۔ لوٹا رے ایک بہت ہی رنگین اور پرلطف ٹریک ہے، جس میں لیڈ جوڑی متاثر کن کیمسٹری سے بھرپور ہے، لوٹا رے بڑے پیمانے پر ‘گانے اور ناچنے’ کی ثقافت کا ایک متحرک ڈسپلے ہے۔
شانی ارشد کی موسیقی، آئمہ بیگ اور اسرار شاہ کی آواز کے ساتھ گانا بہت زبردست لگتا ہے۔ اس میں مسالے کی بھرمار ہے، اور ساتھ ہی یہ انتہائی پُرجوش بھی ہے۔


کوریوگرافر نگاہ جی نے آسان لیکن پرلطف ہک اسٹیپس کے ساتھ کی کوریوگرافی کی ہے۔
ماہرہ خان بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ فہد مصطفیٰ اسکرین پر اپنا سپر اسٹارڈم اور کرشمہ لے کر آئے ہیں۔فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فضا علی مرزا کی تحریر کردہ اور نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مبینہ طور پر یہ پروجیکٹ فہد مصطفیٰ اور فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی کے درمیان نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2، ایکٹر ان لاء اور لوڈ ویڈنگ کے بعد پانچواں اشتراک ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago