چترال میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، تباہی مچ گئی

پشاور(قدرت روزنامہ) چترال میں آرکری میں گلیشیر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدیدطغیانی کے باعث گائوں کے دونوں پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔تفصیلات کے مطابق چترال میں آرکری کے قریب گلیشیر پھٹ گیا، جس کے باعث برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی اور دولکی کے پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔انتظامیہ نے بتایا کہ گائوں کے دونوں پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے تاہم خوش قسمتی سیکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جانی وانفراسٹرکچرنقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں اور پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔دوسری جانب ہنزہ میں بھی حالیہ شدید گرمی کے باعث شسپر گلیشئر پگھلنے لگا ہے ، پانی کے تیز بہائو سے ہنزہ اور پاک چین اقتصادی راہداری شاہراہ شدید متاثر ہوئی جس کے باعث متاثرہ پل کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شاہراہ قراقرم پر چین کو ملانے والاحسن آباد کا عارضی پل طغیانی کی زد میں آگیا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم گلگت تا ہنزہ ٹریفک متبادل سڑک مرتضی آباد پر ساس ویلی نگر منتقل کردیا گیا۔ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ٹریفک کو مرتضی آباد سے شاہراہ نگر پر منتقل کیا گیا تاہم نگر انتظامیہ نے متبادل سڑک کو نگر مرتضی آباد تاگنش پل روڈ کو کلیئر کر دیا ہے۔

Recent Posts

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

1 min ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

3 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

7 mins ago

ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں…

10 mins ago

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

3 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

3 hours ago