۔۔انسداد تمباکو نوشی این جی اوز کی سگریٹوں کی غیر قانونی تشہیری مہم پر خاموشی ،مبینہ طور پر سگریٹ مافیا بھی این جی اوز کو فنڈنگ میں ملوث

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے وزارت صحت کی سگریٹوں کے حوالے سے تشہیری قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کا جانب راغب کرنے کے لیے مفت سگریٹ کی انعامی سکیمیں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے قانون ٹوبیکو ایڈورٹزمنٹ گایئڈ
لائن 2009 کے مطابق سگریٹوں کے پیکٹ کی اشتہار سازی پر پابندی ہے اور کوئی بھی کمپنی سگریٹ کی فروخت کے لئے مفت سگریٹ سکیم، انعامی سکیم، نقد انعامات، کسی جانور یا انسان کی تصویر کا استعمال نہیں کر سکتی۔ لیکن اس وقت مارکیٹ میں مقامی سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ان قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اورمفت اشیاء، نقد انعامات، فری سگریٹ سیمپل، ڈسکاؤنٹ وغیرہ کے پوسٹر مارکیٹوں میں سر عام لگائے جا رہے ہیں۔ جبکہ انسداد تمباکو نوشی کی تمام این جی اوز نے ان پر مبینہ طور پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ایک سابقہ اعلی افسر کے مطابق چار پانچ سال پہلے تک انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے تین چار این جی اوز کام کر رہی تھی۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں میں سگریٹ نوشی کیخلاف کام کرنے کے حوالے سے حیرت انگیز طور پر درجنوں این جی اوز نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس وقت کئی ایسی این جی اوز بھی کام کر رہی ہیں جو صرف کاغذوں میں رجسٹرڈ ہیں اور کروڑوں کی فنڈنگ حاصل کر رہی ہیں۔ ان این جی اوز کو کچھ بین اللقوامی غیر رجسٹرڈ اداروں اور مبینہ طور پر سگریٹ کمپنیوں کی سیٹھ مالکان کے فرنٹ مینوں کی طرف سے فنڈنگ کی جاتی ہیں۔ اور کئی این جی اوز سگریٹ انڈسٹری کے ٹیکس سے متعلقہ مفادات کے تحفظ کے لئے ٹیکنکل ایونٹس اورباقاعدگی سے میڈیا بیانات کے زریعے فیصلہ ساز اداروں پر پریشر ڈالتے ہیں۔ جبکہ پچھلے تین چار سالوں کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ان این جی اوز کی جانب سے کبھی ان مقامی سگریٹ کمپنیوں کی غیر قانونی تشہیری مہم پر بات نہیں کی جاتی اور کبھی ان غیر قانونی تشہیرات کے خلاف احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago