ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہناہے ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا،ہمارے دور میں معیشت سب سے تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا،ہمارے دور میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن تھی،اب نتائج دیکھیں،اسٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 50 روپے تک اضافے کیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت 17 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے گی ،یہ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ ہر ماہ 50 روپے تک اضافہ کیا جائے گا ، جس کی مدد سے حکومت 855 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریکور کرے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ 10 روپے ہر ماہ بڑھانے سے بھی 855 ارب روپے جمع نہیں ہوں گے ،اس لیے سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کی رقم ملا کر یہ 50 روپے تک ماہانہ قیمت بڑھائیں گے ،ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اتنی بڑی لیوی پر معاہدہ ہی نہ کرتے اسی لیے ہمارے دور میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دیا جارہا تھا ،ہم نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا پیٹرول خریدنے سے بچانا تھا۔دوسری طرف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 50 روپے پیٹرولیم لیوی کی اجازت ملی ہے مگر کب لگانا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔خیال رہے کہ حکومت نے قیمت میں 14 روپے سے زائد اضافہ کر دیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زائد اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago