کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے آسٹریلیامیں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ، حکومت نے پابندیاں سخت کر دیں

کینبر(قدرت روزنامہ) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے آسٹریلیا میں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس پر سڈنی کے علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں ، واضح رہے کہ سڈنی میں پہلے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے نیو ساؤتھ ویلز حکام نے مزید فوجی اہلکار بلانے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی منتقلی کے 345کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں سے زیادہ تر سڈنی میں رپورٹ ہوئے ، ایک سال میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آمے پر کینبرا میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیاجبکہ مزید دو اموات کے بعد آسٹریلیا میں حالیہ لہر سے ہلاک افراد کی تعداد36 ہو گئی ۔ادھر چلی میں بزرگ افراد کو کورونا ویکسین کے بوسٹرز شاٹس لگانا شروع کر دیے گئے ہیں ، چلی حکام کے مطابق کورنا وائر س کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بوسٹر شاٹس ضروری ہیں ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹیچرز اور سکول عملے کی کورونا ویکسین لازمی کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈنے اگلے سال سے ویکسی نیٹڈ غیر ملکیوں کو قرنطینہ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔

Recent Posts

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

6 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

16 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

26 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

34 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

45 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

1 hour ago