کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے آسٹریلیامیں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ، حکومت نے پابندیاں سخت کر دیں

کینبر(قدرت روزنامہ) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے آسٹریلیا میں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس پر سڈنی کے علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں ، واضح رہے کہ سڈنی میں پہلے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے . خبر ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے نیو ساؤتھ ویلز حکام نے مزید فوجی اہلکار بلانے کا ارادہ کرلیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی منتقلی کے 345کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں سے زیادہ تر سڈنی میں رپورٹ ہوئے ، ایک سال میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آمے پر کینبرا میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیاجبکہ مزید دو اموات کے بعد آسٹریلیا میں حالیہ لہر سے ہلاک افراد کی تعداد36 ہو گئی . ادھر چلی میں بزرگ افراد کو کورونا ویکسین کے بوسٹرز شاٹس لگانا شروع کر دیے گئے ہیں ، چلی حکام کے مطابق کورنا وائر س کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بوسٹر شاٹس ضروری ہیں . امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹیچرز اور سکول عملے کی کورونا ویکسین لازمی کر دی گئی ہے . دوسری جانب نیوزی لینڈنے اگلے سال سے ویکسی نیٹڈ غیر ملکیوں کو قرنطینہ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا . . .

متعلقہ خبریں