منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ممتاز قانون دان نے منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اظہر صدیق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے پر عمل درآمد کے لیے واضح احکامات دئیے اور منحرف اراکین کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین کی خلاف ورزی ہے۔خط میں یہ بھی کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی واپس کیے جائیں۔

کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی 2022ء کو آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا ، آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا فیصلہ 2-3 کی اکثریت سے سنایا گیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے فیصلے سے اتفاق جب کہ جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس مندوخیل نے اختلاف کیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر اگر کوئی ووٹ دیتا ہے تو وہ شمار نہیں ہوگا ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، انحراف پر نا اہلی سے متعلق قانون سازی کا یہی وقت ہے ، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے ، انحراف کرنا سیاست کے لیے کینسر ہے ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، آرٹیکل 63 اے کا مقصد انحراف سے روکنا ہے ، آرٹیکل 63 اے کو تنہا نہیں پڑھا جاسکتا۔
بتاتے چلیں کہ 21 مارچ 2022 کو صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں داخل کیا گیا ، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی طرف سے ریفرنس پر 20 سماعتیں کی گئیں اس دوران سیاسی جماعتوں کے وکلاء نے اپنے دلائل دیے اور 58 روز میں ریفرنس پر سماعت مکمل کی گئی۔

Recent Posts

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

19 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

26 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago