16 سال سے کم عمر کی لڑکی سے جیسے بھی شادی کی جائے وہ چائلڈ ابیوز ہے

کراچی(قدرت روزنامہ)دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے جس میں لڑکی کی عمر 15 سے 16سال کے قریب قرار دی گئی ہے۔ دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے بیانات غلط ثابت ہوئے اور یہ کیس اغوا کے ضمرے میں آتا ہے۔ جب کہ والد مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ہے اور پولیس ضد کررہی ہے کہ اغوا کا کیس نہیں ہے۔
ایسے میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ان میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا دعا زہرا کی شادی باقی رہ سکتی ہے، پاکستان میں چائلڈ میرج کے خلاف قانون موجود ہے۔پنجاب کے قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی کی عمریں 16 سال ہونا ضروری ہیں جب کہ سندھ کے قانون کے مطابق یہ عمر 18 سال مقرر ہے۔

سندھ چائلڈ ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کے مطابق کسی کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے یا کروانے والے کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد شادی پر قانون سازی صوبائی دائرہ اختیار ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ قانون صرف یہاں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس معاملے پر شرعی قانون بھی لاگو ہوتا ہے جس کے مطابق جب لڑکا اور لڑکی بلوغت کو پہنچ جائیں تو ان کا نکاح کیا جا سکتا ہے۔دعا زہرا کی شادی کی قانون حیثیت پر بات کرتے ہوئے کارکن ممتاز گوہر نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ یہ شادی نہیں ’چائلڈ ابیوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 سال سے کم عمر کی لڑکی سے جیسے بھی شادی کی جائے وہ چائلڈ ابیوز ہے، ہمارا قانون کہتا ہے کہ اس میں چائلڈ ابیوز کا قانون لگے گا۔ممتاز گوہر نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو یہ ابہام نہیں دینا چاہتے اور واضح کرنا چاہئے تھا کہ دعا کی عمر 15 سال یا 16 سال ہے تاہم اگر عمر 15 سال کے قریب ہے تو یہ شادی ختم ہونی چاہئیے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

4 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

4 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

4 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

4 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

5 hours ago