بابرغوری 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔بابر غوری کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں منتظم جج نے سابق وفاقی وزیر کا ریمانڈ منظور کیا۔بابر غوری کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
وطن واپسی کیلئے ضمانت کرائی تھی۔مجھے اس مقدمہ کا پتہ نہیں تھا، نہ ہی کوئی نوٹس ملا۔مقدمہ میرے پاکستان سے جانے کے بعد درج کیا گیا۔بابر غوری نے مزید کہا کہ میری والدہ شدید علیل ہیں،دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر وطن واپس آیا ہوں۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کیا ، سندھ ہائی کورٹ میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیربابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پرفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

قبل ازیں پولیس نے ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری کی انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں باقاعدہ طور پر گرفتار ظاہر کی ، بابر غوری کی گرفتاری سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے مقدمے میں ظاہر کی گئی ، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 354 سال 2015 میں ان کی جلاوطنی کے دنوں میں درج کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پیر کی رات کو سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی سیاسی گرفتاری کی گئی ، ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گرفتار کیا گیا ، متحدہ رہنما 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے، پیر کے روز انہیں پاکستان واپسی پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

2 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

2 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

3 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 hours ago